ہم اپنا کام کرتے رہیں گے،نوازشریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ تماشہ لگانے والے تماشہ لگاتے رہیں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد جب واپس وزیر اعظم ہاؤس جانے لگے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا،صحافیوں نے جب ان سے پوچھا کہ اپوزیشن کا رویہ آج کیسا تھا تو وزیر اعظم نے کہا کہ عوام سب جانتے ہیں۔تماشہ لگانے والے تماشہ لگاتے رہیں ہم اپنا کام اسی طرح کرتے رہیں گے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت
پانچ سال پوری کریگی تو انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ موجودہ حکومت اپنےپانچ سال پورے کریگی

Comments
Post a Comment