جوکہتےتھےکہ ہم احتساب سےبھاگ جائینگے،وہ شرمسارہیں،سچ سامنےآنےتک پیش ہوتے رہیں گے:حسین نواز
اسلام
آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔03جون2017ء):وزیراعظم کے صاحبزادے حسین
نوازنے واضح کیاہے کہ ہم نے صرف عدالتی نہیں انتظامی احتساب کابھی
سامناکیاہے،سچ سامنے آنے تک پیش ہوتے رہیں گے،وزیراعظم کوتاحال نہیں
بلایاگیا،وزیراعظم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا،آج بھی وہی اثاثے ہیں
جومشرف دورمیں تھے۔ انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے
ہوئے کہا آج چوتھی بارجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہواہوں،خوش اسلوبی سے چوتھامرحلہ بھی
طے ہوگیاہے۔
جے آئی ٹی
نے جوبھی سوالات پوچھے جوابات دیے۔ہمارااحتساب کوئی نئی بات نہیں ۔آج سے پہلے بھی
متعددبار احتساب ہوچکاہے۔آج تک باتوں کی حدتک الزامات رہے جبکہ کوئی ثبوت سامنے
نہیں آسکا،سب جانتے ہیں بلکہ ہم نے صرف عدالتی نہیں انتظامی احتساب کابھی
سامناکیاہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف دورمیں ہم 14سال جیلوں میں رہے۔گواہان بھی جیلوں
میں رہے۔طیارہ سازش کیس جس کی سچائی سامنے آچکی ہیں۔
آج بھی
وہی اثاثے ہیں جومشرف دورمیں تھے۔یہ سب مشرف دورمیں بھی سامنے آسکتاتھا۔انشاء اللہ
کوئی غلط کام نہیں کیانہ ہی کوئی ثبوت ہے جوسامنے آسکے،سچ سامنے آنے تک پیش ہوتے
رہیں گے،جتنی دفعہ سمن ملیں گے اتنی بارآؤں گا۔جے آئی ٹی میں متعدددستاویزاتی ثبوت
پیش کردیے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بیشمار لوگوں کوطلب کیایہ جے آئی ٹی اور
وہ جانے ہماراکام نہیں ہے۔
حسین
نوازنے کہا کہ سپریم کورٹ نے تحقیقات کی کوئی کاپی نہیں دی۔اس لیے میں بھی اس
پربات نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوتاحال نہیں بلایاگیا،وزیراعظم
کوبلایاگیاتووہ ضروراپنابیان ریکارڈکروائیں گے،وزیراعظم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری
کا درس دیا۔سب جانتے ہیں وزیراعظم نے ایوان کے تقدس کیلئے اپنی جان بھی خطرے میں
ڈالی ہے۔حسین نوازنے کہاکہ لندن متنازع فلیٹس نہیں ہیں ان کے ثبوت سپریم کورٹ میں
دے چکے ہیں۔انہوں نے میڈیاکاشکریہ بھی اداکیا۔

Comments
Post a Comment